روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو آج سے شروع ہو گی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل لاہور میں دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، چیف آرگنائزر پاکستان پراپرٹی ایکسپو شہزادہ علی ذو القرنین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ،چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی،ایڈیٹر سٹی42نوید چودھری کے ساتھ فیتہ کاٹ کر دو روزہ پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح کریں گے،پاکستان پراپرٹی ایکسپو میں ہاؤسنگ سکیموں اور پراپرٹی کے سٹال لگائے گئے ہیں،مختلف سکیموں نے پراپرٹی ایکسپو کے موقع پر سٹال وزٹ کرنے والوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس رکھے ہیں،ایکسپو میں آنے والے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکیں گے،روزنامہ پاکستان اور سٹی42کے زیر اہتمام ہونے والی دو روزہ ایکسپوکے افتتاح کے فوری بعد فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے ،فیملی پروگرام کے مہمانان گرامی پارلیمانی سیکرٹری نذیر احمد چوہان،تحریک انصاف پنجاب کے چےئرمین سپورٹس و کلچرل ونگ میاں جاوید علی ہوں گے ،پہلے دن کا آخری پروگرام صوفی نائٹ اور محفل عارفانہ کلام کا ہو گاجس کے مہمان خصوصی ایثار رانا ہوں گے،دیگر مہمانان میں ممتاز سماجی شخصیت راجہ منور اور چےئرمین اور یونین کونسل عظمت چودھری ہوں گے،دو روزہ ایکسپو کے دوسرے دن سٹال جاری رہیں گے ،صبح11بجے فیملی فیسٹیول میں ورائٹی شو اور میوزیکل پروگرام ہو گاجس کے مہمان خصوصی سابق مشیر وزیر اعلیٰ میاں محمود احمد اور ڈی ایچ اے کے سابق صدر میجر(ر) وسیم انور چودھری ہوں گے اس موقع پر برائیڈل شو بھی ہو گا جس میں نامور فنکار حصہ لیں گے،،دو روزہ پراپرٹی ایکسپو کا آخری اہم پروگرام گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس ہو گی جس کی صدارت صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کریں گے،مہمان خصوصی (GBDA)کے چےئرمین احمد اقبال بلوچ ہوں گے ،طارق منیر،برگیڈئیر نادر میر ،کرنل (ر) ہمایوں انور ملک،ڈاکٹر ثانیہ چودھری،میجر(ر) محمد رفیق حسرت،میاں طلعت احمد،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل،باسط محمود ملک،میجر(ر) محمد سعید راجپوت ،میاں منظور احمد وٹو،سرمد جان،ملک نصیر احمد خطاب کریں گے۔
ایکسپو