ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹ سروس چیف اینڈولف ایلس کو برطرف کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹ سروس چیف اینڈولف ایلس کو برطرف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیکرٹ سروس کے سربراہ اینڈولف ایلس کو برطرف کر دیا جو ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کا ایک حصہ تھے انہیں فارغ کرنے کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے یہ اقدام محکمے کی وسیع پیمانے پر تطہیر کا حصہ ہے۔قبل ازیں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر عملدرآمد کرنیوالے محکمے کی خاتون سربراہ کرسٹجن نیلسن ا پنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں ،ان کے مستعفی ہونے کا اعلان بھی خود صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز کیا، این بی سی نیوز نے اس خبر پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا صدر ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف پالیسی بہت واضح ہے جسکی بنا پر وہ میکسیکو کیساتھ ملنے والی سرحد پر دیوار تعمیر کر انا چاہتے ہیں، ان غیر قانونی تارکین وطن بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالیسی سے نیلسن کو اختلاف تھا جو بالآخر ان کے استعفے کا سبب بنا ، تاہم نیلسن نے اپنے استعفے میں اسکا ذکر نہیں کیا بلکہ خاصی ڈپلومیسی سے کام لیتے ہوئے کہا ’’مجھے امید ہے جو نیا وفاقی وزیر آئیگا اسے ان قوا نین کو درست کرنے میں کانگریس اور عدالتوں کی حمایت حاصل ہو سکے گی جن سے ہماری سرحدیں بھی محفوظ رہیں ان قوانین کے باعث ہما ری قوم تقسیم ہو کر رہ گئی ہے‘‘ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ کیلیفورنیا میں ایک خطاب کے دوران واضح طور پر کہا تھا ہمارا ملک پوری طرح بھر گیا ہے جس میں امیگریشن کیلئے کوئی گنجائش نہیں رہی اور انہوں نے میکسیکو پر زور دیا تھا وہ غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔
ولف ایلس

مزید :

صفحہ اول -