جذبہ خیر سگالی ،پاکستان نے 100ماہی گیر بھارت کے حوالے کردئیے

جذبہ خیر سگالی ،پاکستان نے 100ماہی گیر بھارت کے حوالے کردئیے

  

لاہور(آئی این پی ) حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار100بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے رہا کردیا،15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا۔ پیر کو واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا۔ ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے، کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا۔15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا اور اسی طرح 22 اپریل اور پھر 29 اپریل کو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائیگا۔ تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 3 سو 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائیگا۔

ماہی گیر

مزید :

صفحہ اول -