پروفیسر مختارکرکٹ ٹورنامنٹ ، ڈیسکون اور نیٹ سول کا فائنل کیلئے کوالیفائی

پروفیسر مختارکرکٹ ٹورنامنٹ ، ڈیسکون اور نیٹ سول کا فائنل کیلئے کوالیفائی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیسکون اور نیٹ سول نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے ایلیمینیٹری میچ میں پاکستان ٹیلی ویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنائے۔بابر علی نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد جواد نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تھری ڈی ماڈل نگ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امتیاز انور نے 60 رنز بنائے ۔بہترین بالنگ پر محمد جواد کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پہلے کوالیفائر میں ڈیسکون نے نیٹسول کو 26 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ مبشر اقبال نے ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری سکور کرتے ہوئے 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔نیٹ سول کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں184 رنز بنا سکی ۔ محمد شہزاد نے 55 رنز بنائے ۔مبشراقبال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسرے کوالیفائر میچ میں نیٹسول نے تھری ڈی ماڈل نگ کو 97 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نیٹسول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ خرم بلال نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 128 رنز بنائے جبکہ خرم شہزاد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف حاصل کرتے ہوئے تھری ڈی ماڈلنگ کی ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ امجد عزیز نے 36 رنز بنائے ۔ ایونٹ کا فائنل ڈیسکون اورنیٹ سول کے درمیان لاہور جمخانہ کرکٹ کلب باغ جناح میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -