ورلڈکپ کیلئے ابتدائی طورپر 18کھلاڑیوں کی فہرست تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکٹرز کی حتمی میٹنگ آئندہ ہفتہ کو ہوگی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، سکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو، پوزیشن کیلئے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔اس حوالے سے فیصلے کرنے کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلئے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔پاکستان ٹیم کا اعلان 18اپریل کوکیا جائے گا۔23ممکنہ کھلاڑی 15اپریل سے فٹنس ٹیسٹ دیں گے،کھلاڑیوں کی فٹنس اپنی جگہ لیکن فارم بھی ضروری ہے۔پی سی بی 17سے 18کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجے گا،یاسر شاہ ، جنید خان، محمد نواز، شان مسعود اور محمد عباس کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔لیکن کچھ عرصے تک آٹو میٹک چوائس سمجھے جانے والے فاسٹ باولر محمد عامر پر بھی سب کا اتفاق نہیں ہو پا رہا۔