بلتستان انٹرڈویژنل تائکوانڈو چیمپئن شپ،گلگت ریڈ فاتح

بلتستان انٹرڈویژنل تائکوانڈو چیمپئن شپ،گلگت ریڈ فاتح

  

گلگت ( آن لائن )پانچویں گلگت بلتستان انٹرڈویژنل تائکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ہفتے کے روز شروع ہونے والا 2 روزہ تائکوانڈو چیمپئن شپ کے میگا ایونٹ میں گلگت سمیت تمام اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کرنل طارق ( ملٹری انٹیلی جنس ) نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر گلگت بلتستان تائکوانڈو ایسوسی ایشن کو مبارک باد پیش کی اور تمام کھلاڑیوں کے جوش و ولولے اور ہنر کوسراہتے ہوئے انہیں داد دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جناب کرنل طارق نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم گلگت ریڈ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم گلگت بلیو جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم بلتستان ریجن میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -