عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سیسکونیٹ ورکنگ اکیڈمی کا آغاز
لاہور(پ ر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کے زیر اہتمام یو آئی ٹی کراچی کیمپس اور سیسکوزCISCO's نیشنل کانفرنس میں قائم ہونے والی یو آئی ٹی سیسکوز نیٹ ورکنگ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سیسکو کے کنٹری جی ایم کاشف الحق، ٹیکنیکل منیجر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ مارک خایت سمیت معزز مہمان، طلباء، میڈیا کے نمائندے اور اکیڈمی کے ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔ ایوارڈ کی تقسیم کے ساتھ محمد جنینی اور فہیم انور تقریب کا لازمی حصہ تھے۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے گریجویٹ انجینئر وصی حیدر کی جانب سے ’’Ethical Hacking‘‘ کے موضوع پر شرکاء کے لئے خصوصی کورس بھی پیش کیا گیا۔ انجینئر وصی سیسکو سے تصدیق شدہ ethical hacker اور نیٹ ورک ایسوسی ایٹ بھی ہیں۔ یہ کورس پاکستان میں مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں میں حالیہ سیکورٹی حملوں کے باعث پیش کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور تعلیم کا اگلی صدی میں اہم کردار ہوگا جو لوگوں اور ممالک کے لئے بڑے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ یہ معلومات اور علم کی طاقت کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہیں لیکن انٹرنیٹ کی مدد پر مبنی تعلیم کا فقدان اور ٹیکنالوجی کے خواہش مند ورکرز کی کمی عالمی مسائل ہیں جو نئی معیشتوں میں مستقل نقصان کے پیچھے قوموں کے لئے خطرات پیدا کرتے ہیں۔ یو آئی ٹی میں Cisco نیٹ ورکنگ اکیڈمی پروگرام ان چیلنجز کا بروقت ردعمل ہے۔
یو آئی ٹی کے مطابق یو آئی ٹی میں Cisco نیٹ ورکنگ اکیڈمی اکیسویں صدی میں سیکھنے کا ایک جامع تجربہ فراہم کرے گی تاکہ طلباء کی مسائل کے حل، تعاون اور ان کی اہم سوچ جیسی کیریئر سکلز سمیت ڈیزائن، تعمیر اور نیٹ ورکس کے انتظام کے لئے درکار بنیادی آئی سی ٹی سکلز کی تیاری میں مدد کی جا سکے۔ عملی مہارتوں کی ترقی کیلئے نیٹ ورک کی تیاری اور سیکھنے کی سرگرمیوں پر طلباء کا مکمل عبور دنیا بھر میں نیٹ ورکنگ پروفیشنلز کیلئے بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس جدید شراکت داری کے ذریعے Cisco سسٹمز، Cisco نیٹ ورکنگ اکیڈمی پروگرام کے ذریعے معلوماتی معیشت کے بڑے مواقع اور طلب کیلئے طلباء کو تیار کرے گا جبکہ نیٹ ورکس کی تعمیر اور انتظام کیلئے ایک باصلاحیت ٹیلنٹ پول تشکیل دے گا۔ یو آئی ٹی میں اکیڈمی نیٹ ورکنگ کے میدان میں جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ طلباء کو تربیت فراہم کرے گی۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طلباء کو رئیل لائف نیٹ ورکنگ ڈیزائن کے مسائل سے نمٹنے، پیچیدہ نیٹ ورکنگ حل تلاش کرنے اور مسائل کو دور کرنے کی تربیت دی جا سکتی ہے۔ کامیاب امیدوار ’’Cisco Certified Network Associate (CCNA)‘‘ کے عنوان سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرے گا جو صنعت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Cisco نیٹ ورکنگ اکیڈمی ایک عالمی تعلیمی پروگرام ہے جو طلباء کو ڈیزائن، تعمیر، مسئلہ کو دور کرنا اور کمپیوٹر نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کے بارے میں تربیت فراہم کرتا ہے تاکہ دنیا بھر میں کمیونٹیز میں معاشی مواقع اور کیریئر تک رسائی میں اضافہ ہو۔ نیٹ ورکنگ اکیڈمی آن لائن کورسز، تفاعلی آلات اور سیکھنے کی سرگرمیوں پر عبور فراہم کرتی ہے تاکہ ہر قسم کی صنعت میں افراد کو آئی سی ٹی اور نیٹ ورکنگ کیریئرز کیلئے تیار کیا جاسکے۔