کرک ،بنوں میں غیر قانونی گیس کنکشنز کیخلاف مہم

کرک ،بنوں میں غیر قانونی گیس کنکشنز کیخلاف مہم

  

لاہور(پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک اور بنوں کی حدود میں کھڑپا-منجوال پائپ لائن پرمختلف مقامات پر قائم غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کرنے کے سلسلے میںآپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ آپریشن پیر08اپریل سے ہفتہ13اپریل تک جاری رہے گا۔

ادارے کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے اطلاع دی جارہی ہے کہ آپریشن کے دوران لکی سیمنٹ ایس ایم ایس کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔ گیس پیک میں کمی کے نتیجے میں ذاناکہ ،ترکھا کوئی، ناری پنوس، کرک ، چوکارہ، جہانگیری، لنڈی جالندھر کے علاقوں /ایس ایم ایس کو بھی گیس فراہمی معطل رہے گی۔آپریشن میں کسی غیرمتوقع صورتحال کے پیشِ نظر ہونے والی تاخیر کے باعث سرائے نارنگ، بنوں، لکی سٹی، لکی سیمنٹ، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان اور بھکر کے علاقوں میں بھی گیس فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔ مرمتی کا م کے بعد تمام متاثرہ علاقوں / سیلز میٹر اسٹیشنز کوگیس فراہمی بتدریج بحال کر دی جائے گی۔

مزید :

کامرس -