سمیڈانے اگلے سال کے بجٹ کیلئے تجاویز ارسال کردیں

سمیڈانے اگلے سال کے بجٹ کیلئے تجاویز ارسال کردیں

  

لاہور(پ ر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی’سمیڈا‘ نے وفاقی بجٹ 2019-20 کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی سے متعلق اپنی تجاویز متعلقہ حکومتی

اداروں کو بھجوا دی ہیں جن میں سمیڈا نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار حکومتی مدد کے بغیر فروغ نہیں پا سکتے اور ایس ایم ای پر مبنی معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے وفاقی بجٹ میں ایس ایم ایز کیلئے سازگار فضا کیلئے پالیسی اصلاحات کے علاوہ مالیاتی اقدامات شامل کیے جانا اشد ضروری ہیں۔ وفاقی حکومت کو بھجوائی جانے والی تجاویز ایس ایم ای سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کے بعد مرتب کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجاویز کا مسودہ وفاقی وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت صنعت و پیداوار کو ارسال کیا جا چکا ہے۔

سمیڈا کہ طرف سے بھجوائی جانے والی بجٹ تجاویز میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایم ایز کیلئے ٹیکسو ں کے نظام کو نہ صرف سادہ اور سہل بنا یا جائے بلکہ ٹیکسوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائے اور چھوٹی کمپنیوں پر نافذ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو 24 فیصد سے کم کرکے20فیصد کیا جائے۔مزید یہ کہ نئے کاروبار کے آغاز میں شرو ع کے پانچ سال کے دوران ٹیکس ہالیڈے فراہم کی جائے۔نئے کاروباروں کو کیپیٹل الاونسز سے مستفید ہونے کی اجازت کے ساتھ ساتھ ابتدائی برسوں کے نقصانات کو اگلے برسوں کے کھاتوں میں منتقل کرنے کی بھی منظوری دی جانی چاہیے۔

مزید :

کامرس -