ڈیٹاسائنس میں چینلج‘ اوایل ایکس لمزکیساتھ تعاون کرے گا

ڈیٹاسائنس میں چینلج‘ اوایل ایکس لمزکیساتھ تعاون کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تعلیمی اور صنعتی اداروں میں ڈیٹا سائنس کی اہمیت بتدریج بڑھتی جا رہی ہے۔انجنیئرنگ سے معاشیات تک، جامعات کے زیادہ سے زیادہ شعبے ڈیٹا سائنس کی جانب متوجہ ہوتے جار ہے ہیں ۔ دنیا بھر میں کاروباری اداروں کوبگ ڈیٹا کے مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے وہ ایسے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ لنکڈ ان کی لرننگ ریسرچکے مطابق تجزیاتی وجوہات ان اعلیٰ مہارتوں میں سے ایک ہے جس کی،سنہ 2019ء میں، کمپنیوں کوضرورت ہو گی۔ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق، ڈیٹا اینالیٹکس اُبھرتا ہوا نمبر1 روزگار ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ مستقبل میں اس کی طلب بہت زیادہ ہوگی۔پاکستان میں ڈیٹا سائنس اور دستیاب ٹیلنٹ کے درمیان بہت فرق پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے صنعتی اداروں کو ایسے ڈیٹا سائنسدانوں کو بھرتی کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کی ضرورت پورا کرنے کی مہارت رکھتے ہوں۔ نمبر1مارکیٹ پلیس اوایل ایکس پاکستان کو بھی ایسے ہی چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس فرق کو ختم کرنے کے لیے اوایل ایکس پاکستان کے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ ڈیٹا اینالیٹکس کے ذہین طلباء کوتعلیمی ادارے سے انڈسٹری کی جانب منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
سنہ 2016ء کی ابتداء میں اوایل ایکس نے لمز سے ڈیٹا اینالیٹکس کے ذہین ترین طلباء کو بھرتی کرکیاوایل ایکس میں بزنس انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ قائم کیا اور اس وقت سے اب تک، یہ ٹیم اوایل ایکسکا لازمی حصہ ہے جو ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے اور اس سے قیمتی اندازے متعین کرتی ہے۔اس طرح اوایل ایکس کے فٹ پرنٹ میں شامل 45 ممالک میں پاکستان کے ڈیٹا اینالیٹکس ٹیلنٹ کو عالمی شناخت حاصل ہوئی ہے اور اب اوایل ایکس نے یورپ اور مشرق وسطیٰ سے بھی ڈیٹا سائنس کے وسائل درآمد کرنا شرو ع کر دئیے ہیں۔

OLX اس وقت LUMS کے ساتھ متعدد پروجیکٹس پر کام کررہا ہے جن کی رہنمائی ڈاکٹر محمد عدیل ظفراور ڈاکٹر محمد فرید ظفر کر رہے ہیں اور کاروباری ڈیٹا سے تعلق رکھنے والے کئی مسائل کو حل کرنے کے لیے مصروف ہیں۔یہ تحقیق کرنے والوں اور طلباء ، دونوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے کیوں کہ اس طرح انہیں حقیقی زندگی میں، انڈسٹری کو درپیش data big-کے مسائل حل کرنے کا عملی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

پروجیکٹس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، ڈاکٹر محمد فرید ظفر نے کہا:’’OLX کے ساتھ ہمارا تعاون بہت پرجوش، متحرک اور تیز رفتا ر ہے۔ ہمارے طلباء کوسیکھنے کے بہترین مواقع، تربیت اور مینٹورشپ حاصل ہیں کیوں کہ وہ انڈسٹری کے چند اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تحقیق کے لیے OLX ہمارا طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔‘‘

Pakistan OLXکے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے کہا:’’پاکستان میں پائینر ٹیک کمپنیوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے OLX نے انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق کی ضرورت کو محسوس کیاہے تاکہ ڈیٹا سے تعلق رکھنے والے ایسے مسائل حل کیے جا سکیں جن کا ہمیں سامنا ہے اور اس کے بدلے میں طلباء کو موقع فراہم کریں کہ وہ حقیقی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے مسائل حل کریں اور قیمتی آگاہی حاصل کریں۔ LUMS ہمارا بہترین پارٹنر رہا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ مزید دلچسپ پروجیکٹس پر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

OLXکا بزنس انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ LUMS کے المنائی پر مشتمل ہے جو عالمی سطح پر اپنا جوہر منوارہے ہیں۔ OLX،دنیا بھر میں،43 ممالک میں کام کررہا ہے۔ OLX Lisbon اور UAE OLXنے بھی LUMSکے طلباء کی، اسی حیثیت میں ،خدمات حاصل کی ہیں تاکہ پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں برآمد کیا جا سکے۔

B

مزید :

کامرس -