روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھ گئی، حکومت سنجیدگی سے صورتحال پر قابو پائے : تاجر

روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھ گئی، حکومت سنجیدگی سے صورتحال پر قابو پائے ...

  

لاہور( افضل افتخار) تیزی سے بڑھتی ڈالر کی قیمت اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ملک تاریخ کی اس بدترین معاشی صورتحال پر پہنچ گیا ہے کہ اب اس سے نکلنے کے لئے حکومت کو بہت سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی ان خیالات کا اظہار لاہور کے تاجر رہنماؤں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اچھرہ کے تاجروں ملک رحمن،حاجی ریحان،عابد خان،صدیق خان،مشتاق احمد اور راجہ زاہد نے کہا کہ ہمارا کاروبار بہت ٹھپ ہوگیا ہے او ر اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے اور وزیر اعظم پاکستان تاجر برادی کو بھی ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ملک اس طرح نہیں چلتے شادمان مارکیٹ کے تاجروں زوہیب علی،ذیشان اکرم،نبیل اختر،اعزاز دلاور،خلیل احمد نے کہا کہ ہم بہت پریشان ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی ہونے سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہڑ دوڑ گئی ہے اور اس قابو پانا بہت ضروری ہے ہر چیز ہی بہت مہنگئی ہوگئی ہے اور عوام کے لئے قوت خرید ہی ختم ہوتی جارہی ہے حکومت ٹیکس تو وصول کرتی ہے مگر ہمیں ریلیف نہیں دیتی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی معشیت میں بہتری کیلئے اقدامات کرے اور ایسے فیصلے کئے جائیں کہ ڈالر کی قیمت پر قابو پایا جائے اب تو اس قدر مہنگائی ہوگئی ہے کہ عوام کے لئے تو جینا ہی مشکل ہوگیا ہے ایسی صورتحال میں تو کبھی بھی معشیت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی اس کے لئے تو سنجیدگی سے مثبت اقدامات بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -