شیراکوٹ،کارکی ٹکرسے وہاڑی کارہائشی جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )شیرا کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کردی۔ تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے بابوصابو کے قریب ریاض سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم کار کے ٹائروں تلے آ کر کچلا گیا اور موقع پردم توڑگیاجبکہ نامعلوم کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق متوفی وہاڑی کا رہائشی تھا