ڈیفنس ، کاہنہ، شالیمات میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 13لاکھ مارکیت کے ڈاکے

ڈیفنس ، کاہنہ، شالیمات میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 13لاکھ مارکیت کے ڈاکے

  

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور پولیس ڈاکووں اور چوروں کو نکیل ڈالنے میں مکمل طور پرناکام دکھائی دیتی ہے۔ متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی،قیمتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کرمستنصر اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ10ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کررفیع اللہ اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شا لیمارکے علاقے میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو زاہد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ30ہزار روپے نقدی و زیورات لے گئے۔ نصیر آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو علی حسن اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ5ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،گلشن اقبال کے علاقے سے ڈاکو عرفان اور اس کی فیملی سے1لاکھ 60ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،راوی روڈ میں مسلح ڈاکوفیروز اوراس کی فیملی سے 1 لاکھ 10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سلمان سے 70ہزار اور موبائل فون،لوہاری گیٹ سے ڈاکو توقیر عباس سے60ہزار نقدی اور موبائل فون لے اڑے ۔ گرین ٹاؤن میں ارسلان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار نقدی اور موبائل فون،بادامی باغ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر شمشاد سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کوٹ لکھپت اور مسلم ٹاؤن سے گاڑیاں اور اکبری گیٹ،مناواں اور شاہدرہ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -