24گھنٹوں میں1007ٹریفک حادثات،691شدیدزخمی

24گھنٹوں میں1007ٹریفک حادثات،691شدیدزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1007 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 691 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔454معمولی زخمی لوگوں کوریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 431ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور29مسافر551اور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

مزید :

علاقائی -