سندر،گودام میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کاسامان جل گیا

سندر،گودام میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کاسامان جل گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر )سندر میں کیمیکل گودام کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔آگ کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے اسلام نگر میں کیمیکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔آتشزدگی کے باعث لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ رہائشیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -