کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنیوالامعطل اہلکارسفارش پربحال
لاہور(کرائم رپورٹر ) ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم نے کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے پر چند روز قبل معطل کرنے والے تھانہ گلبرگ کے کانسٹیبل علی اکبر کو ایک تگڑی سفارش پر دوبارہ بحال کرکے تھانہ گلبرگ میں ہی تعینات کر دیا۔کانسٹیبل علی اکبر کے بحال ہونے پر پولیس اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کو سفارش پر بحال کر دیا جاتا ہے۔مذکورہ اہلکاروں نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔