آئی جی پولیس نے 2 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردیئے
لاہور(کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے دو پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اے آئی جی پروکیورمنٹ عبدالغفار قیصرانی کو ڈی پی او قصور جبکہ ڈی پی او قصور محمد شہزاد آصف خان کو اے آئی جی فنانس سی پی او پنجاب، لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔