فیروزوالہ،نوجوان نے گولی مار کراپنے ساتھی کوقتل کردیا
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کی سٹیل مل میں دو سکیورٹی گارڈں کے درمیان جھگڑا نوجوان عادل نے مشتعل ہو کر گولی مار کر اپنے ساتھی سیکیورٹی گارڈ محمد نواز کوہلاک کر دیا ، ملزم فرار ہو گیا ، پولیس رپورٹ میں مقتول کے بھائی نے بتایا ہے کہ سٹیل مل میں اس کا بھائی محمد نواز اور ان کے آبائی گاؤں کا رہائشی 22سالہ نوجوان عادل بھی کام کر تا ہے ، ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر عادل نے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا ، فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کے الزام مقدمہ درج کر لیا ۔