ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردیئے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردیئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔پولیس لائنز سے انسپکٹر انجم توقیر کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، انسپکٹر بلال احمد کو ایس ایچ او غازی آباد، انسپکٹر مظہر سعید کو ایس ایچ او گڑھی شاہو، انسپکٹر سہیل حسین کاظمی کو ایس ایچ او بادامی باغ، انسپکٹر غلام شبیر کو ایس ایچ او ہربنس پورہ، انسپکٹر مسعودالرحمان کو ایس ایچ او نصیر آباد اور انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو ایس ایچ او لِٹن روڈ تعینات کر دیا۔ انسپکٹر جاوید اقبال کو ہربنس پورہ سے ایس ایچ او ہڈیارہ، انسپکٹر عمران خان کو لِٹن روڈ سے ایس ایچ او نواب ٹاؤن اور انسپکٹر فاروق اصغر اعوان کو نواب ٹاؤن سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا تعینات کر دیا۔ جبکہ انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کوفیکٹری ایریا سے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -