پولیس کانوجوان نسل کونشے کاشکاربنانے والے عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن

پولیس کانوجوان نسل کونشے کاشکاربنانے والے عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورپولیس کانوجوان نسل کو آئس نشے کا شکار بنانے والے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں سال کے دوران آئس فروخت کرنے والے8ملزمان کے قبضہ سے 4کلو گرام سے زائد آئس برآمدکر لی گئی۔ ملزمان سے17 کلو گرام سے زائد چرس اور 1300 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ تھانہ لیاقت آباد پولیس نے 1کلو 630 گرام آئس جبکہ 1کلو گرام سے زائد چرس برآمدکی۔تھانہ غالب مارکیٹ نے 1کلو 520 گرام آئس برآمدکی۔تھانہ ساندہ پولیس نے 1 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی۔ ملزمان شوکت جاوید، تنویر احمد ،سعید خان اورجاوید اقبال، فروش جلال شاہ، واجد، جاوید حیات اور مقصود کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کا دھندہ کرنے والے138منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے 136 مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف رواں سال کے دوران کارروائی میں ابتک 1858 ملزمان کو گرفتارکر کے 1833 مقدمات درج کئے گئے۔خیبر پختو نخوا، اسلام آباد اور لاہور میں منشیات کا دھنداکرنے والے جلال خان اور عمر گینگ کوبھی گرفتارکیا گیا۔

مزید :

علاقائی -