ننکانہ ،ٹریفک حادثات میں تین خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی

ننکانہ ،ٹریفک حادثات میں تین خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 23سالہ محمود احمد گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ نادرا آفس ننکانہ صاحب کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55سالہ راہگیر خاتون ثریا بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ کوٹ فاضل سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 22سالہ راشد ، 23سالہ ظہیر عباس اور 30 سالہ یاسمین گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ موضع کالی بیر سٹاپ ک قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا۔

ننکانہ مانانوالہ روڈ پر واقع غلام آباد سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 36سالہ غلام مرتضیٰ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ چک نمبر 563سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں 30سالہ بلال گر کر شدید زخمی ہو گیاعلاوہ ازیں سانگلہ ہل فیصل آباد روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 45سالہ نذیراں بی بی شدید زخمی ہوگئی تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -