صدرڈویژن پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،101گرفتار

صدرڈویژن پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،101گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدرڈویژن سیدعلی کی زیرِنگرانی صدرڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 101ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگ کے6ملزمان گرفتار کر کے 5لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔احمد عرف فہیمی موبائل چور گینگ کو گرفتار کر کے موبائلز و اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ ملزمان سے 37 مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے12کلوگرام سے زائدچرس اور306 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران17ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے15پسٹلز،01 بندوق اور 140گولیاں برآمدکی گئیں۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 06 ملزما ن کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی بر آمدکی گئی۔

مزید :

علاقائی -