نیب کارروائیاں کالعدم قرار دی جائیں،دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری

نیب کارروائیاں کالعدم قرار دی جائیں،دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی کاروائیاں کالعدم قراردلوانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے روبرودرخوست گزارلائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کے سربراہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس 1999ء میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں، نیب آرڈیننس کو آئینی تحفظ بھی حاصل نہیں ہے، نیب آرڈیننس کے تحت ملزموں کو سنائی گئی سزائیں ریفرنسز اور مقدمات کالعدم قرار دیئے جائیں۔

دوبارہ نوٹس

B

مزید :

علاقائی -