حج کوٹہ پالیسی کیخلاف دائر درخواستوں پر آئندہ ہفتے جواب طلب

حج کوٹہ پالیسی کیخلاف دائر درخواستوں پر آئندہ ہفتے جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ پالیسی کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت اوروزارت مذہبی اموروحج سے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے جواب داخل نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کروایا جائے، مزید مہلت نہیں دی جائے گی، درخواستگزاروں کا موقف ہے کہ حج کوٹہ میرٹ پر نہیں دیا گیا، سستا حج کروانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ سے نکال دیا گیا، درخواست گزار کے مطابق پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز حکومتی حج سے سستا حج کروا سکتے ہیں،عدالت حج کوٹہ پالیسی کالعدم قرار دے ۔

حج کوٹہ

مزید :

علاقائی -