ماڈل کورٹس کی ہقتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، کام مثالی قرار

ماڈل کورٹس کی ہقتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، کام مثالی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور سمیت ملک بھر کی ماڈل کورٹس کی ایک ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے،ماڈل کورٹس کی کارکردگی انتہائی مثالی رہی ہے،اس دوران فاضل جج صاحبان نے 766 مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔ماڈل کورٹس نے 8 مجرموں کو سزائے موت، 48 کو عمر قید کی سزا ئیں سنائی گئی ہیں جبکہ دیگر ملزمان کو کل 412 سال 2 ماہ اور 2 دن کی سزا سنائی گئی ہے ۔پنجاب کی 36 ماڈل کورٹس نے اس ہفتے میں 278 مقدمات کا فیصلہ کیا اور 1425گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں،فیصلہ شدہ مقدمات میں 134 مقدمات 1985 سے لے کر 2013 کے درمیان درج ہوئے تھے۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی ہدایات کے پیش نظر ملک بھر کی 116 ماڈل کورٹس نے یکم اپریل سے 6 اپریل تک مجموعی طور پر 766 مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں،جن میں قتل کے 319 اور منشیات کے 447 مقدمات شامل ہیں۔ان کیسوں میں 2کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار 560 روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں،تمام ماڈل عدالتوں نے ایک ہفتے کے دوران 3402 گواہان کے بیانات قلمبند کئے، ڈی جی ماڈل کورٹس سہیل ناصر کی جانب سے چیف جسٹس کو ماڈل عدالتوں کی کارکردگی بارے یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -