عدالتی حکم پرپولیس کاچھاپہ،گھریلوملازمہ بازیاب، عدالت پیش

عدالتی حکم پرپولیس کاچھاپہ،گھریلوملازمہ بازیاب، عدالت پیش

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ کے حکم پر پولیس نے چھاپہ مار کر15سالہ گھریلو ملازمہ عطیہ کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کردیا۔جہاں عدالت نے اسے ماں رسولاں بی بی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے۔درخواست گزار ماں نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کی بیٹی عطیہ کوگھر کی مالکن نے حبس بے جا میں رکھا ہوا اور اس سے جبری مشقت لی جارہی ہے۔اس سے عسکری نائن کی رہائشی سوروی بیگم اور اس کے خاوند ذیشان جبری مشقت لے رہے تھے۔ایک ماہ سے والدہ سے بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔بچی کو تشدد کانشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے عدالتی حکم پر لڑکی کو بازیاب کروالیا۔اس موقع پر مالکن نے کہا کہ لڑکی کے والدین نے ان سے ایک لاکھ روپے ایڈوانس لیاہے اور منصوبہ بندی کے تحت انہوں نے حبس بے جا کی درخواست ان کے خلاف دائر کی ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -