گھریلوں ناچاقی،والدہ بچہ کے چھننے پر شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئی

گھریلوں ناچاقی،والدہ بچہ کے چھننے پر شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)گھریلو ناچاقی پر نوماہ کے بچے کو زبردستی چھین کر بھاری رقم کے عوض فروخت کرنے پرماں اپنے شوہر کے خلاف سیشن عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ہرل نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن کو بچے سمیت باپ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔عدالت میں درخواست گزار ماں عزرا پروین نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گھریلو ناچاکی کے بعد اس کے شوہر عبد الشکور نے مار پیٹ کر کے اسے گھر سے نکال دیا اور اس کے نومولودبچے کوچھین لیاہے۔پہلے ہی وہ بڑی جدوجہد کے بعد دو بچے عدالت کے ذریعے واپس لینے میں کامیاب ہوئی تھی۔متاثرہ ماں کا کہناہے کہ اب پھر اس کے شوہر نے اس کا9 ماہ کا بیٹا زین بھاری رقم لے کر کسی ارشد نامی شخص کو فروخت کردیاہے تاہم مذکورہ شخص اب غائب ہوگیاہے ۔عدالت سے استدعاہے بچے کو بازیاب کراکے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

Back to C

مزید :

علاقائی -