بلاٹرکاں والا قتل کیس میں 6پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بلاٹرکاں والا قتل کیس میں 6پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے 24سال پرانے بلا ٹرکاں والا قتل کیس میں سابق ایس ایس پی سمیت6 پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔یادرہے کہ اس کیس کا ملزم عبدالوحید اشتہاری تھا جس کی گرفتاری کے بعدکیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی ہے۔عدالت نے1995میں گوالمنڈی میں قتل ہونے والے بلا ٹرکاں والا کے کیس کی سماعت مفرور ملزم عبدالوحید عرف وحیدی کی گرفتاری کے بعد اب دوبارہ شروع کی ہے۔عدالت نے اس کیس میں پولیس کے 6گواہوں سابق ایس ایس پی سی آئی اے مسعود عزیز،سابق ا یس پی سٹی ملتان خان،سابق پولیس انسپکٹر بشیرخان، سب انسپکٹر ذکاء اللہ کے علاوہ انچارج مناواں ندیم خالد اورانچارج انوسٹی گیشن شفیق آباد محمد عالم کو طلب کررکھاتھا۔عدالتی حکم کے باوجود مذکورہ پولیس افسرعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔جس پر فاضل جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔فاضل جج نے ایس ایچ او گوالمنڈی کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت پر مذکورہ پولیس افسروں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔اس کیس میں پہلے ہی عدالت دیگر مجرموں کو سزائیں سنا چکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -