آصف ہاشمی کے 2ریفرنسز کی سماعت 22اپریل تک ملتوی

آصف ہاشمی کے 2ریفرنسز کی سماعت 22اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے متروقہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے دوریفرنسز کی سماعت 22اپریل تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز آصف ہاشمی کو عدالت میں پہلی بارپولیس نے بغیر ہتھکڑیوں کے پیش کیا۔آصف ہاشمی کوسرمایہ کاری اورغیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے کیس میں جیل سے لاکر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں نیب کی جانب سے دوالگ الگ ریفرنس پیش کئے گئے ہیں۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث کیس کی کارروائی نہیں ہوسکی۔جس پرڈیوٹی جج نے ریفرنسز کی مزید سماعت 22اپریل تک ملتوی کردی۔عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے جیل حکام سے درخواست کی تھی کہ نیب کے ملزمان کوبغیرہتھکڑیوں کے پیش کیا جا رہا ہے۔توانہیں بھی بغیرہتھکڑی کے بغیرپیش کیا جائے۔ وہ بھی ایک بار منسٹر اور متروقہ وقف املاک کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -