منشیات کے مقدمات میں ملوث2 مجرموں کوقیدوجرمانے

منشیات کے مقدمات میں ملوث2 مجرموں کوقیدوجرمانے

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی نے منشیات کے دو الگ الگ مقدمات میں 2مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں ۔پہلے مقدمہ میں مجرم عابدعلی کو ایک سال 5ماہ قید اور 8ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔دونوں مجرموں کو جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ایک ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔مجرم عابد علی کے قبضہ سے تھانہ ہنجروال پولیس نے 2017میں 1360گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔دوسرے مقدمہ میں مجرم محمد شریف کو ایک سال 4ماہ قید اور 5ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یاہے ۔مجرم محمد شریف کے خلاف 2017میں تھانہ مزنگ پولیس نے 1300گرام چرس برآ ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -