راوی روڈ،گلے میں ڈورپھرنے سے موٹرسائیکل سوارلہولہان

راوی روڈ،گلے میں ڈورپھرنے سے موٹرسائیکل سوارلہولہان

  

لاہور(کرائم رپورٹر )راوی روڈ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے کے نتیجے میں پندرہ سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں 15 سالہ موٹر سائیکل سوار عابد کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے کے نتیجے میں لہولہان ہو گیا۔ جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -