ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی زیرنگرانی ’’امپرومنٹ انویسٹی گیشن‘‘کورس کا آغاز

ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی زیرنگرانی ’’امپرومنٹ انویسٹی گیشن‘‘کورس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن''کورس کا آغاز کیا گیا۔جس میں 2 لیڈیز سمیت انسپکٹر،سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینکس کے 20 افسران نے حصہ لیا۔ کورس میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ہوٹل آئی سافٹ وئیر، سی آر او آٹومشین، اینٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سمیت پولیسنگ میں آئی ٹی کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ تفتیش کی جدید تکنیک سے آگاہی ان کے متعلق ٹریننگ دی جائے گی جس میں کرائم سین کی اہمیت، شہادتوں کی اقسام،جیو فینسنگ اور ڈیجیٹل و کمیونیکیشن فورنزک سمیت اہم تفتیشی تکنیکس شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -