سلائی ٹھیک نہ کرنے پرشہری کاٹیلر کیخلاف ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانہ دعویٰ

سلائی ٹھیک نہ کرنے پرشہری کاٹیلر کیخلاف ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانہ دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے پینٹ کی ٹھیک سلائی نہ کرنے پرنیل برائنڈ کے مالک کے خلاف ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے۔عدالت نے مذکورہ دکان مالک اور منیجر سے 9 مئی تک طلب کرلیاہے۔عدالت میں جاوید نامی شہری نے پرنیل برائنڈ شاپ کیولری گراؤنڈ کے مالک کے خلاف مذکورہ بالا ہرجانہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے ایک عدد پینٹ سلائی کے لئے 1750روپے مذکورہ دکان پراداکئے۔اس نے ناپ دیا جب پینٹ سلائی کر کے دی گئی تو اس کی ویسٹ 36کی بجاے 34رکھ دی۔جس کے باعث وہ اسے نہیں پہن سکا۔جس پر اس نے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس پر وہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگیاہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -