میشاشفیع نے پھراپناوکیل تبدیل کرلیا
لاہور(نامہ نگار)گلوکارہ میشاء شفیع نے ہتک عزت دعویٰ کیس میں ایک بار پھر اپنا وکیل تبدیل کردیا۔جس پرایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیس کی مزید سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی ۔مذکورہ گلوکارہ کی طرف سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرا تے ہوئے تیاری کے لئے مہلت مانگی ۔عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔درخواست گزار گلوکار علی ظفر نے اپنے وکیل کی وساطت سے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ 100کروڑ روپے ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔ش