ٹینڈرزناکامی کا شکار ،افسرویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ

ٹینڈرزناکامی کا شکار ،افسرویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یونیفارم، اسٹیشنری کی خریداری کیلئے جاری کئے گئے ٹینڈرز ناکامی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ گذشتہ چار ماہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کے دوران پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تنخواہوں کی مد میں 10لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے لیکن پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث ایک ٹینڈرز سے بھی خریداری نہیں کی گئی ہے۔ یونیفارم کیلئے جاری ٹینڈرز میں صرف 2ٹھیکہ داروں نے ریٹس دیئے، آٹو موبائلز میں پارٹس کی خریداری کیلئے پری کوالفکیشن میں 6ٹھیکہ داروں نے کاغذات جمع کرائے، اسٹیشنری کی خریداری کیلئے 2ٹھیکہ داروں نے ٹینڈرز جمع کرائے ہیں۔گذشتہ روز اسٹیشنری کی خریداری کیلئے ٹینڈرز کی فنانشل بڈ بھی اوپن کی گئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف اسٹیشنری کے ٹینڈرز کے کاغذات ٹھیکہ داروں کو نہ دینے پر مختلف ٹھیکہ داروں نے اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کا فیصلہ ہے، ٹھیکہ دار رئیس، محمد دین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروکیورمنٹ منیجر علیم خان نے ایک روز قبل ہی اسٹیشنری ٹینڈرز کے کاغذات فراہم کرنا بند کردیئے، ملی بھگت کرکے ٹینڈرز من پسند افراد کو دیئے جارہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے اسٹیشنری کے ٹینڈرز منسوخ کئے جائیں ورنہ سی ای او اور پروکیورمنٹ منیجر کے خلاف اینٹی کرپشن میں رٹ دائر کی جائے گی۔ ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر 45دن قبل ہنگامی بنیادوں پر 30گاڑیاں مرمت کرائی گئی تھیں اور ڈی سی ملتان نے ٹھیکہ داروں کو فوری ادائیگی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کمیشن کی عدم دستیابی اور فکس نہ ہونے پر ادائیگیاں روک لی ہیں جس پر ٹھیکہ داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نااہل پروکیورمنٹ منیجر کو ہٹایا جائے۔

Ba