بھکر میں جشن بہاراں کی رنگارنگ تقریبات شروع
بھکر(نامہ نگار) ضلع کو نسل بھکر کے زیر اہتما م میلہ جشن بہا راں کی رنگا رنگ تقریبات کا شا ندار آ غاز کر دیا گیا ہے ۔جس کے مہما ن (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
خصوصی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید تھے ۔میلہ کی افتتاحی تقریب میں ڈی پی او شائستہ ندیم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر چئیر مین ضلع کو نسل احمد نواز خان نوانی ،وائس چئیر مین ضلع کو نسل اللہ داد خا ن مستی خیل ، سابق ضلعی نا ظم حمیداکبر خان نوانی ،ملک علمدار حسین جھمٹ کے علاوہ ضلع بھر کی معروف سیا سی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔میلہ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلہ جشن بہاراں ضلع بھکر کے لو گوں کے لئے بہترین تفریحی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میلوں کے انعقاد سے علاقائی ثقافت کو اجا گر کر نے کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔میلہ جشن بہاراں میں اونٹ ڈانس ،گھوڑا ڈانس، نیزہ بازی اور دیگر مختلف اقسام کے پروگرامز پیش کئے گئے ۔اس موقع پر ڈی پی او شائستہ ندیم نے بھی خطاب کیااور کہا کہ میلہ جشن بہاراں کا انعقادضلع بھکر کے لو گوں کے لئے خوش آئند ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے لو گوں میں مثبت رجحان پیدا ہوتا ہے اور اس قسم کے میلوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا نا چا ہیے۔
تقریبات