ملتان ‘ وال چاکنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

ملتان ‘ وال چاکنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے شہر بھر میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال فرید نے ریگولیشن برانچ کو شہر بھر سے سیاسی پینا فلیکس، بینرز، پوسٹر اور وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی تھی اور سات روز کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریگولیشن برانچ کی عدم توجہی کے باعث شہر بھر میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف نہ کی جا سکی ہے، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال فرید نے شہر بھر میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں۔

وال چاکنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -