اسلام کیخلاف سازشیں ،امت مسلمہ کا اتحاد ضروری مولانا فضل الرحمن

اسلام کیخلاف سازشیں ،امت مسلمہ کا اتحاد ضروری مولانا فضل الرحمن

  

خان پور ( نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حافظ الحدیث حضرت مولانا عبداللہ درخواستی ؒ نے ایک صدی پر محیط دین کے لئے خدمات (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

انجام دیں ، اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کے لئے قبول کرکے بے شمار عنایات کیں ، خانوادہ درخواستی حضرت درخواستی ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی تبلیغ کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ،جامعہ مخزن العلوم میں زیر تعلیم طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ غیر دینی قوتیں اسلام کے خلاف سازشوں میں متحد ہوچکی ہیں ان کے مقابلہ کے لئے پوری دنیا میں امت مسلمہ کو یک جان ہونا ہوگا ، اس موقعہ پر انہوں نے مولانا عبدالجبار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور طلبہ کو بخاری شریف کی آخری حدیث پر درس بھی دیا ، حضرت درخواستی ؒ کے صاحبزادگان مولانا جمیل الرحمٰن درخواستی ، مولانا عزیز الرحمٰن درخواستی ، مولانا فضل الرحمٰن درخواستی کے صاحبزادے احمد الرحمٰن درخواستی ودیگر علماء کرام بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

مولانا فضل الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -