ماڈل کورٹ ملتان ،دکاندار قتل ،مجرم کو سزائے موت دوسرا ،عمر بھر قید ،2,2,لاکھ معاوضہ ادا کرنیکا حکم

ماڈل کورٹ ملتان ،دکاندار قتل ،مجرم کو سزائے موت دوسرا ،عمر بھر قید ،2,2,لاکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)جج ماڈل کورٹ ملتان نے دودھ نہ دینے کی رنجش میں دکاندار کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ ایک مجرم کو عمر قید اور 2,2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر مدعی مقدمہ اور مقتول کے رشتہ داروں کا رش لگا ر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہا جس پر فاضل جج نے پولیس کی بھاری نفری بلا کر مجرموں کو لانے اور لیجانے کا حکم دیا۔ فاضل عدالت میں تھانہ نیو ملتان کے استغاثہ کے مطابق ناصر علی نے25 جون 2017ء کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس نے بھائی نثار احمد کیساتھ ملکر ایک بھانا بنایا ہوا ہے جس سے وہ اپنا گزر بسر کررہے تھے۔ ملزم سعید نے اسکے بھائی سے دودھ کا تقاضہ کیا تو اس کے بھائی نے دینے سے انکار کردیا جس کی رنجش میں ملزم کچھ دیر بعد اپنے بھائی ملزم حامد فرید کے ہمراہ مسلح حالت میں بھانے میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کردی۔ ایک گولی اسکے بھائی نثار احمد کو لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس پر ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت میں جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو سزا و معاوضہ کی سزا سنائی گئی۔