عالی والا ‘ واٹر سپلائی کارپوریشن ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہیں بند ‘ متاثرین کا احتجاج

عالی والا ‘ واٹر سپلائی کارپوریشن ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہیں بند ‘ متاثرین ...

  

ڈیرہ،عالیوالا( سٹی رپورٹر،نامہ نگار)واٹر سپلائی اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی عرصہ تین ماہ سے تنخواہیں بند ہیں اور کچھ ملازموں کو(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

نوکری سے نکال دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ہم اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر انکی تنخواہیں بحال کی جائیں اور ان کی نوکری بحال کی جائے سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے کمشنر آفس کے سامنے پر امن احتجاج کیا اور مطالبہ کیا فوری طور پر ہمارے ملازمین کو بحال کیا جائے ورنہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے ۔ ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا منظور احمد ، سجاد حسین پتافی، عبدالحمید بزدار، میاں کفیل حیدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پر امن لوگ ہیں ہم اپنا حق مانگتے ہیں ہمارے گھروں میں فاقے ہیں ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہماری تنخواہ ادا کی جائے احتجاج کرنے والوں میں عبدالکریم لغاری، حافظ اصغر پتافی، صابر حسین، غلام فرید، غلام عباس، غلام اکبر، محمد نعیم، صابر شاہ، غفور لغاری، محسن خان، واحد بخش، غلام شبیر ببر، غلام نبی سرکانی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -