ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپر ے کرنیکا حکم
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے اضلاع کے ڈی سیزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
ذریعے علاقوں میں مکھی، مچھروں اورڈینگی کے خاتمے کے لیے سپرے کرائیں اورسپرے کی خریداری بارے رپورٹس بھجوائیں حکومت نے سپرے نہ کرائے جانے والے علاقوں کی تفصیلات اوروضاحت بھی طلب کی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ کے متعدداضلاع میں مکھی، مچھراورڈینگی بچاؤسپرے نہ ہونے کی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے رپورٹس طلب کی ہیں حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے افسران سے رپورٹس تیارکرکے بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔