شجرکاری مہم میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘چوہدری مسعود احمد

شجرکاری مہم میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘چوہدری مسعود احمد

  

فیروزہ( نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعوداحمدنے کہا ہے کہ شجرکاری میں ہر محب وطن شخص کو بڑھ چڑھ کر (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

حصہ لینا چاہئے ،پودے لگانا اور پودوں کی مکمل حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ،چولستان میں شجرکاری مہم کے دوران پودے لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چولستان میں پودے لگاکر صحراکو سرسبزبنانے کے لئے ہر شخص کو اپنا فریضہ سرانجام دینا چاہئے اس وقت چولستان میں درختوں کی اشدضرورت ہے تاکہ موسم کی تبدیلیوں اورصاف ستھرے ماحول کے لئے ہم اپنا کردار احسن اندازمیں ادا کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ ماحول سے آلودگی کے خاتمے کے لئے ہر شخص اپنے حصہ کا پوداضرور لگائے انہوں نے چولستان کے مختلف علاقوں میں شجرکاری کے تحت پودئے لگائے اس موقع پر چیئرمین ارشادامین گجر،مہرعبدالطیف ،وحیدارشدچوہدری،صابر جنج سمیت دیگرنمائندہ افراد موجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -