رحیمیار خان ‘ کالا یرقان بے قابو ‘ دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

رحیمیار خان ‘ کالا یرقان بے قابو ‘ دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلادو خواتین سمیت مزید چار افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ 6متاثرین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مطابق صادق آباد کی رہائشی59سالہ زینت بی بی، گلشن اقبال کی55سالہ نسیم بی بی، چک 131 کا70سالہ بشیر احمد اور سردار گڑھ کارہائشی50سالہ جام بخشہ کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 6متاثرین جن میں چک110کی 60سالہ کنزا بی بی، سردار گڑھ کا50سالہ غلام رسول، رکن پور کا60سالہ عبدالکریم، شاہ ولی کا60سالہ مکھن شاہ، میر پور ماتھیلو(سندھ) کا55سالہ جام محمد اور کشمورکا رہائشی 35سالہ محمدارسلان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -