انٹرچینج شام کوٹ نامکمل گاڑیوں کی لمبی لائنیں خوفناک حادثے ،نوجوانوں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

انٹرچینج شام کوٹ نامکمل گاڑیوں کی لمبی لائنیں خوفناک حادثے ،نوجوانوں کا ...

  

جودھ پور ،نواں شہر (نمائندہ پاکستان)عبدالحکیم انٹر چینج سے فیصل آباداور لاہور تک موٹروے کھلنے سے جھنگ روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا،حادثات میں اضافہ ہونیکی اطلاعات ہیں ،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم انٹر چینج سے فیصل آباد اور لاہور کے لیے موٹروے کا افتتاح کردیا گیا انٹرچینج شام کوٹ نامکمل(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ہونے کی بنا پر جھنگ روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا جسکی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا کئی مسافر زخمی ہوئے اورمتعدد قیمتی گاڑیاں حادثات کی وجہ سے تباہ و برباد ہوچکیں دن بدن بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے مقامی افرادبھی روڈز کراس کرنے میں انتہائی مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں اکثر واوقات شام کے وقت پل باگڑ اور ٹول پلازہ بلاول پور پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہوتی ہیں جس سے گھنٹوں گھنٹوں روڈ بلاک رہتا ہے مقامی انتظامیہ روڈ کھلوانے میں ذلیل وخوار ہوکر رہ گئی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے پر زور اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور شام کوٹ انٹرچینج کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مسافر حضرات سکھ کا سانس لے سکیں ۔کبیروالا سے جھنگ تک مین اسلام آباد روپر اائے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر اس قاتل روڈ کو ون وے کرنے کے لیے سرائیکستان نوجوانان تحریک کبیروالا وبارہ میل کے نوجوانوں نے بارہ میل میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس حکمرانوں حیاء کرو کبیروالا جھنگ قاتل روڈ کو فورا ون وے کرو کے نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت ایس این ٹی کے رہنماؤں مہر سعد سنڈھل ،شعیب خان ٹانگرہ ،مہر ارشد ہراج ،مہر مظہر حسین باٹی ،چوہدری منظر سہو ،مہر ظفر اقبال ہراج ،مہر ثمر ہراج مہر ظفر پنجوآنہ ،مہر سعید ہتار ،مہر ریاض ہراج نے کی ،مظاہرین شرم کرو حیاء کرو قاتل روڈ کو ون وے کرو حکمرانوکبیروالا روڈ فوری بناؤ کے نعرے بازی کی مظاہرین نے کہا کہ کبیروالا جھنگ تک یہ اسلام آباد روڈ ہے اور اہم ملکی شاہراہ ہے جس پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اس قاتل روڈ پر ہر روز ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں مظاہرین نے کہا کہ اس روڈ پر حادثات کی ایک بڑی وجہ شالیمار بس بھی ہے جو بغیر بریک کے چلتی ہے اس کی زد میں کبیروالا سے جھنگ تک مقامی غریب لوگ ہی آتے ہیں جن کی بعد میں کوئی شنوائی ہی نہیں ہوتی مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس مسئلہ پر توجہ دے اور اس قاتل روڈ کو فورا ون وے کرے ورنہ سرائیکستان نوجوانان تحریک کبیروالا سے جھنگ تک ہر سٹاپ پر دھرنا دے کر اہم شاہراہ کو بند کردے گی مظاہرہ میں علی سہو ،احمد سہو ،مہر وارث ہراج ،راؤ وارث ،راؤ زبیر ،راؤ طلحہ ،راؤ شاکر سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی ۔

انٹرچینج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -