ملتان میں چوروں ‘ ڈاکوؤں کا راج متعدد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

ملتان میں چوروں ‘ ڈاکوؤں کا راج متعدد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد الطاف سے تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لیا سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد ذیشان سے 25ہزار روپے ، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں مقصود بی بی سے زیورات چھین لئے گئے محمد خالد نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ نامعلو افراد نے اس کی گاڑی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں محمد نعیم کی دکان سیدو لاکھ 28ہزار روپے مالیت کا سامان ، محمد اقبال کے 47ہزار روپے اور لیاقت علی کے ایک لاکھ 30ہزار روپے جیب سے نکال لئے گئے پولیس نے جیب تراش وقار علی اور غلام نبی کو گرفتار کر لیا ہے ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے عدنان کا موٹرسائیکل ، ماجد کا موبائل فون ، نیوملتان پولیس کے علاقیسے محمد عمران کا موٹرسائیکل ، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے سے سعید کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا بستی ملوک پولیس کے علاقے میں طاہر سے دس لاکھ روپے چھین لئے گئے/