جتوئی ‘ دو طالبعلموں پر چوری کا مقدمہ ‘ مختیاراں مائی معاملات کنٹرول کر رہی ہیں ‘ محمد نوید ‘ محمد جمیل کا الزام

جتوئی ‘ دو طالبعلموں پر چوری کا مقدمہ ‘ مختیاراں مائی معاملات کنٹرول کر رہی ...

  

جتوئی ( نامہ نگار)مختیار اں مائی کے ایما پر دوطالبعلموں پر چوری کا ناجائز مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،طلباء کے ایف ایس سی اور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بی اے کا امتحانات سر پر ہیں۔تفصیل کے مطابق مختیار اں مائی کے ایماء پر دو طالبعلموں محمد نویدا ور محمد جمیل جو با لتر تیب ایف ایس سی اور بی اے کے طالبعلم ہیں پر نا جائز طور پر تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ نمبر 101/19زیر دفعہ 511,380کے تحت چوری کا مقدمہ درج کیا گیاجس سے طالبعلم کی تعلیم میں شدید قسم کا حرج ہو رہا ہے۔یا د رہے کہ طالبعلم محمد جمیل جوکہ بی ۔اے کا سٹوڈنٹ ہے اس کے پیپر 13اپریل سے شروع ہیں جبکہ طالبعلم محمد نوید جو کہ ایف ایس سی کا سٹوڈنٹ ہے جس کے امتحانات 6مئی سے شروع ہیں۔مقدمہ کی وجہ سے طالبعلم شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں اور پولیس گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے عبوری زمانتیں کرا رکھی ہیں۔پریس کلب جتوئی میں طالبعلم محمد نوید اورمحمد جمیل نے بتایا کہ اس پریشانی کی وجہ سے ہماری تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے ۔محمد نوید نے بتایا کہ میں ڈگری کالج جتوئی کا ٹاپر سٹوڈنٹ ہوں اوراس ناجائز مقدمہ کی وجہ سے پریشان ہوں اور صحیح طریقہ سے ایگزامز کی تیاری نہیں کر پا رہا۔انہوں نے آئی جی پنجاب ،آر پی اور ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے خلاف نا جائز مقدمہ کو میرٹ پر تفتیش کر کے فوری طور پر خا رج کیا جائے تا کہ ہم ذہنی طور پرمطمئن ہو سکیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -