اراضی منتقل کرنیکا الزام ‘ گرفتار پٹواری کی درخواست ضمانت 12 اپریل تک ملتوی

اراضی منتقل کرنیکا الزام ‘ گرفتار پٹواری کی درخواست ضمانت 12 اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق وزیر خارجہ، اس کے والد اور بھائی کے نام زمینیں منتقل کرکے کرپشن کرنے کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

مقدمہ میں گرفتار پٹواری کی درخواست ضمانت پر سماعت وکلاء کے دلائل کے لئے 12اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پٹواری ملزم عبدالرحمن نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں نور ربانی کھر کی دوسری بیوی سے ہونے والے بیٹے عبدالحق نے غیرقانونی طور پر حنا ربانی کھر، اسکے والد نور ربانی کھر اور بھائی رضا ربانی کھر کے نام وراثتی زمینوں کا انتقال کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے لہٰذا اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔