میڈیکل سٹورز کے لائسنس ‘ کوائف کی ازسرنو چیکنگ کاحکم ‘ ٹیمیں تشکیل
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں نشہ آورسیرپ اورادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اورپہلے مرحلہ میں میڈیکل سٹورزکے لائسنس اورسٹورزمالکان کے مکمل کوائف کی ازسرنوچیکنگ کی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے اورروزانہ کی بنیادپررپورٹس بھجوائی جائیں حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرزکی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوبلاامتیازمیڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کریں گی۔