حاصل پور میں حاملہ خاتون پر ڈنڈوں سے حملہ ‘ بچہ جاں بحق

حاصل پور میں حاملہ خاتون پر ڈنڈوں سے حملہ ‘ بچہ جاں بحق

  

حاصل پور(سٹی رپورٹر)تھانہ قائم پور کی حدود چک نمبر 20 لاٹاں والی میں اپنوں کا خون سفید ہوگیا حاملہ عورت پر ڈنڈے سوٹوں سے حملہ پیٹ میں بچہ مر گیا ہسپتال ۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

حاصل پور کا نواحی علاقہ قائم پور کے چک نمبر 20 لاٹاں میں غریب خاندان کی بچوں کے معمولی جھگڑے سے شروع ہونے والی لڑائی کا بدلہ اسمارانی کے پیٹ میں پلنے والے بچے سے اور اسکی بیوہ ماں سیلیا گیا خاندان کے تقریباً 5 افراد نے اپنے ہی مظلوم بیوہ عورت کلثوم مائی اسکی بیٹی اسمارانی جوکہ دن کے وقت گھر کے نزدیک رقبہ سے چارہ مال مویشی کیلئیکاٹنے گئی تھی راستے میں اپنے ہی رشتے داروں نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی حاملہ عورت اسمارانی کو ڈنڈے سوٹوں اور لوہے کے راڈ سے اتنی بیدردی کے ساتھ مارا کہ اسکے پیٹ میں پلنے والا نومولود بچہ دنیا میں سانس لینے سے پہلے ہی پیٹ میں مر گیا شورشرابہ سنکر اہلے علاقہ کی عوام شوہر محمدشفیق جب موقع پر پہنچے دیکھا ملزمان سفیامائی۔سنامائی۔شبیراحمد۔اور دو کس نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اہلے علاقہ نیزخمی اسمارانی اور اسکی بیوی ماں کلثوم مائی جو اپنے داماد کے گھر ہی رہائش پذیر تھی کو تھانہ پولیس قائم پور لیکر آئے پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا شوہر محمد شفیق کا کہنا ہیکہ حاصلپور ہسپتال والوں نے بھی ہسپتال بہاولپور ریفر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل الٹراساؤنڈ کیلئے بھیجا جارہا ہے پولیس قائم پور نے کاروائی ناکرنے کیلئے ہاتھ باندھ رکھے ہیں ابھی تک پولیس نیکوئی ملزم بھی نہیں پکڑے گئے۔

بچہ جاں بحقَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -