1شخص قتل شوہر نے بیوی مار ڈالی حادثے میں نوجوان جاں بحق ،3افراد کی خودکشی دو لاشیں برآمد

1شخص قتل شوہر نے بیوی مار ڈالی حادثے میں نوجوان جاں بحق ،3افراد کی خودکشی دو ...

  

ملتان ‘ شادن لُنڈ ‘ رحیمیارخان ‘ روجھان (خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان پاکستان ) 1 شخص قتل ‘ شوہر نے بیوی مارڈالی ‘ حادثے میں نوجوان جاں بحق ‘ 3 افراد کی خودکشی ۔شادن لُنڈ سے نمائندہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پاکستان کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کے علاقہ موضع رکیانی میں دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جانبحق ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کے علاقہ موضع رکیانی میں سہانی اور کھوسہ برادری میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان ماجد سہانی گولی لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سہانی برادری کے مویشی کھوسہ برادری کی فصل میں داخل ہو گئے جس پر یونس اور ابراہیم کھوسہ وغیرہ مویشی پکڑ کر باندھ دیئے جس پر لڑائی ہو گئی نتیجہ میں سہانی برادری کے مسلح افراد نے یونس اور ابراہیم کھوسہ پر کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا جس پر مضروب نے سہانی برادری کے پانچ افراد پر مقدمہ درج کرایا گزشتہ روز کھوسہ برادری اپنے رقبہ پر کاشت گندم کی فصل کاٹنے آئے تو پھر دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان ماجد سہانی گولی کی زد میں آکر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تونسہ صدر پولیس اور ڈی ایس پی تونسہ موقع پر پہنچ گئے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کیلئے تونسہ ہسپتال جبکہ مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کے خواہش مند شوہر نے بیوی کو نیند کی گولیاں دیکر گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا، گناہ چھپانے کی خاطر مقتولہ کی لاش گھر کے باہر درخت سے لٹکاکر خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ ملزم گرفتار، تھانہ منتقل، کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رکن پور کی حدود چک55این پی کے علاقہ میں ملزم شوہر شاہنواز جو کہ دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا جس نے موقع پاکر اپنی 23سالہ بیوی ریحانہ بی بی کو نیند کی گولیاں دیکر سلادیا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا، گناہ چھپانے کی خاطر ملزم شاہنواز نے مقتولہ بیوی ریحانہ بی بی کی لاش گھر کے سامنے درخت سے لٹکادی اور خودکشی ظاہر کردی، اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ ریحانہ بی بی کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، ملزم گرفتارکرکے تھانہ منتقل کردیا۔ ماموں محمدطارق نے میڈیا کو بتایاکہ ملزم شاہنواز جو کہ اپنی قریبی رشتہ دار لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا جسے چند روز قبل مقتولہ ریحانہ بی بی نے دربار ڈاڈی کرم خاتون پر دونوں کو ملتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس پر ان میں توتکرار ہوگئی اور اس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریحانہ بی بی کو قتل کردیا۔ واضح رہے ریحانہ بی بی کے والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں جنہیں ریحانہ بی بی کی ہلاکت کی اطلاع فراہم کردی گئی ہے اور ریحانہ بی بی کی شادی ملزم شاہنواز سے دو سال قبل ہوئی تھی ، پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر مزید کارروائی عمل میں لائے گی۔جبکہ سڑک کنارے 32سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے تحویل میں لیکر شناخت اور ورثاء کی تلاش کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر رحیم یارخان کی حدود بابا غریب شاہ پل کے نزدیک سڑک کنارے 32سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع فراہم کردی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاوید ارشد پراچہ نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ہسپتال منتقل کردی، جس کی شناخت اور ورثاء تلاش شروع کردی جس کی تاحال شناخت نہ ہوئی پائی ہے ۔جبکہ گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 18 سالہ دوشیزہ نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی جبکہ 2افرادکااقدام خودکشی،تفصیل کے مطابق موضع چوہان کی رہائشی18سالہ رخسانہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں موجود کالا پتھر مشروب میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رخسانہ بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2افراد جن میں فتح پور کمال کارہائشی55سالہ شبیراحمد اور ڈہرکی سندھ کارہائشی50سالہ عزیز اللہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ریلوئے بدلی چوک پر ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق بدلی روڈ پر موجود پھاٹک گیٹ سے محروم تفصیل کے مطابق بدلی ریلوئے چوک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص غلام قادر جاں بحق ہوگیا غلام قادر کا تعلق صادق آباد کے علاقہ جمالدین والی سے ہے بدلی روڈ پر موجود پھاٹک گیٹ سے محروم ہے ۔ ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق بستی ملوک پولیس کے علاقے میں دو افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس کے علاقے محلہ المدینہ کا رہائشی حاجی محمد اقبال گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتا تھا گزشتہ روز اس نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی اس کی عمر 65سال تھی دریں اثنا بستی ملوک پولیس کے علاقے منیر آباد میں محمد وسیم گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک گیا اس کی عمر بیس سال تھی پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی متوفی کی عمر 70سال بتائی جاتی ہے۔

قتل ‘ حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -